• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم اسلام آباد پہنچ گئے

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ 6 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی، سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطاء الرحمٰن بھی موجود تھے۔

سینیٹر حافظ عبدالکریم، سینیٹر طلحہٰ محمود، حافظ طاہر اشرفی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈاکٹر عبدالکریم العیسٰی اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں مذہبی، سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق امور زیرِبحث آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید