• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: پروفیسر ضیاء الدّین

صفحات: 119، قیمت: درج نہیں

ناشر: قلم فاؤنڈیشن، یثرب کالونی، بینک اسٹاپ، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر:0515101 - 0300

پروفیسر ضیاء الدّین درس وتدریس سے وابستہ ہیں۔ امریکا سے ایم بی اے کیا اور قائدِ اعظم یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔ مختلف اُردو اور انگریزی اخبارات میں مضامین لکھتے رہتے ہیں، جن کا ایک انتخاب اِس کتاب کی صُورت شایع کیا گیا ہے۔

اِس ضمن میں اُن کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان میں ایک ظالمانہ نظام رائج ہے، جس میں اکثریتی غریب اور محروم عوام کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی، یہ کتاب اُن کے حقوق کے حوالے سے ایک آواز ہے۔‘‘ 

اُنھوں نے کتاب میں شامل کیے گئے اپنے 19مضامین سیاسی، سماجی، اقتصادی اور انتظامی عنوانات کے تحت تقسیم کیے ہیں۔ اِن مضامین کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کثیرالمطالعہ ہونے کے ساتھ، تجزیاتی صلاحیتوں سے بھی بہرہ مند ہیں، یہی وجہ ہے کہ اُنھوں نے جہاں مسائل کی نشان دہی کی ہے، وہیں اُن کے حل بھی تجویز کیے ہیں۔

سنڈے میگزین سے مزید