• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی بدنیتی پر خدشات موجود ہیں: ملیحہ لودھی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی بدنیتی پر خدشات موجود ہیں، ایسا نہ ہو کہ اسرائیل یرغمالی رہا ہونے کے بعد غزہ پر حملہ کر دے۔

ملیحہ لودھی نے جیونیوز کے مارننگ پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا ہے کہ آج غزہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم دن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے، اس معاہدے کے بہت سے مراحل ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان آج اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تبادلے کے عمل میں 20 اسرائیلی یرغمالی ریڈ کراس کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے بھی اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے سپرد کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق رہائی کے لیے 1 ہزار 966 فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بس میں سوار ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے جنوبی غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینی جمع ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی جنوبی غزہ میں النصر اسپتال میں آمد متوقع ہے، اسرائیلی جیلوں سے رہا 1716 فلسطینی قیدی نصر اسپتال پہنچائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید