غزہ میں اسرائیلی حمایت یافتہ گینگ کے ہاتھوں فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی شہید کر دیے گئے۔
غزہ سٹی کے صبرہ محلے میں اسرائیلی حمایت یافتہ مسلح گروہوں نے فلسطینی صحافی صالح الجعفراوی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق الجعفراوی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں ہونے والی تباہی کی کوریج کر رہے تھے۔
فلسطینی صحافی برادری نے اس قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام آزادیٔ صحافت پر براہِ راست حملہ اور غزہ میں سچ بولنے کی سزا ہے۔
صالح الجعفراوی غزہ میں میدانِ صحافت کی ایک توانا آواز سمجھے جاتے تھے اور انہوں نے جنگ زدہ علاقے سے متعدد بار اسرائیلی مظالم کی رپورٹنگ کی تھی۔