امریکی سائنسدان نے فولاد سے زیادہ مضبوط اور وزن میں ہلکی انوکھی لکڑی ’سپر ووڈ‘ تیار کرلی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی کمپنی نے ایک ایسی لکڑی تیار کی ہے جو فولاد سے 10 گناہ مضبوط اور 6 گناہ ہلکی ہے۔
سائنسدان لیانگ بنگ ہو نے سپر ووڈ نامی لکڑی کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے صنعتی استعمال کے لیے ایک خصوصی لکڑی تیار کی ہے۔
ییل یونیورسٹی میں پروفیسر لیانگ بنگ ہو نے سپر ووڈ کے حوالے سے بتایا کہ وہ تقریباً 10 سال سے تعمیرات میں کام آنے والے میٹریل کو ایجاد کرنے کے لیے فکر مند تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میرا اصل مقصد یہ تھا میں سیلولس کا استعمال کرتے ہوئے لکڑی کو مضبوط بناؤں، اس کام میں مجھے پہلی کامیابی 2017ء میں ملی جب میں نے عام استعمال کی لکڑی کو کیمکل کا استعمال کر کے بہتر تعمیراتی میٹریل میں تبدیل کیا تھا۔
انہوں سپر ووڈ کی تیاری کے مراحل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پہلے لکڑی کو پانی میں بھگویا جاتا ہے، پھر اس کو کیمکلز میں اُبالا جاتا ہے، اس کے بعد اس کو دبایا جاتا ہے، ہفتے بھر کے عمل کے بعد یہ لکڑی میں وزن اور مضبوطی کے تناسب میں سخت دھاتوں اور فولاد سے زیادہ بہتر ہوجاتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بظاہر یہ عام لکڑی جیسی لگتی ہے اور اس کو عام لکڑی کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے مگر یہ عام لکڑی سے ہر لحاظ بہتر ہے۔