• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ کرناٹک کی آر ایس ایس کی تقریبات حکومتی عمارتوں، عوامی مقامات پر نہ کرنے کی ہدایت

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا(تصویر سوشل میڈیا۹۔
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا(تصویر سوشل میڈیا۹۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی تقریبات حکومتی عمارتوں اور عوامی مقامات پر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ کرناٹک نے کہا کہ سرکاری اسکولوں، عوامی میدانوں اور ریاستی حکومت کی دیگر زمینوں پر آر ایس ایس کی تقریبات نہیں ہونی چاہئیں۔

کرناٹک کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پریانک کھڑگے کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایت دی ہے۔ پریانک کھڑگے کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس اس طرح کے پروگرام نجی طور پر منعقد کر سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کی ذہنیت طالبان سے ملتی جلتی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید