• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مڈغاسکر: جین زی کے حکومت مخالف مظاہرے، پولیس اور فوج بھی شامل، صدر فرار، اسمبلی تحلیل

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

مدغاسکر میں پانی، بجلی کی قلت، بدعنوانی، خراب حکمرانی اور بنیادی سہولتوں کی کمی کے خلاف جین زی کی جانب سے پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مڈغاسکر کی پولیس اور فوج نے بھی حکومت اور صدر کے خلاف جین زی کے مظاہروں میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے بعد صدر انڈری راجولینا ملک سے فرار ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز ملک سے فرار ہونے والے مدغاسکر کے صدر راجولینا نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔

مڈغاسکر کے صدر نے اسمبلی تحلیل کرنے کا بیان صدارتی دفتر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مڈغاسکر میں 25 ستمبر سے جاری مظاہروں میں اب تک 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید