• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ۔فوٹو: فائل
چینی وزارت خارجہ۔فوٹو: فائل

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔ 

بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی مفادات سے متعلق اہم امور پراعلیٰ سطح کا اسٹریٹیجک اعتماد اور قریبی رابطہ قائم رکھا، دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان مائننگ تعاون پر رابطے میں ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے یقین دلایا کہ اس کے امریکا سے تعلقات چین کے مفادات یا باہمی تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے امریکی رہنماؤں کو جو نمونے دکھائے وہ مقامی طور پر خریدے گئے قیمتی پتھروں کے تھے۔ اس سے متعلق آنے والی خبریں غلط معلومات پر مبنی ہیں یا پھر من گھڑت ہیں، یہ خبریں چین اور پاکستان کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ 

چینی ترجمان نے کہا چین کے حالیہ ریئر ارتھ ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ چینی حکومت کی طرف سے اپنے برآمدی کنٹرول کے نظام کو قوانین اور ضوابط کے مطابق بہتر کرنے کا اقدام ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس کا مقصد عالمی امن اور علاقائی استحکام کا بہتر طور پر دفاع کرنا اور عدم پھیلاؤ اور دیگر بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید