بھارت کی ریاست پنجاب میں مذہبی تہوار کے موقع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 59 سالہ خاتون رقص کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔
تفصیلات کے مطابق برنالہ کے علاقے میں آشا رانی نامی خاتون نے اپنے شوہر کی لمبی عمر کےلیے دن بھر کےلیے کھانا پینا چھوڑا، شام کے وقت وہ اپنے شوہر اور پوتی کے ساتھ مقامی تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں خوشی کے ماحول میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ رقص کر رہی تھیں۔
عینی شاہدین کے مطابق آشا رانی رقص کے دوران اچانک زمین پر گر گئیں، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں آشا رانی مسکراتے ہوئے رقص کر رہی ہیں۔