اسرائیل نے غزہ امن معاہدے کے تحت شہید فلسطینیوں کی میتیں غزہ روانہ کردی ہیں۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل سے پہلے مرحلے میں غزہ روانہ کی گئی شہید فلسطینیوں کی میتیں غزہ کی پٹی پہنچا دی گئی ہیں۔
ہلال احمر نے 45 فلسطینیوں کی میتیں موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے ان کی اموات کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے اب تک کئی سو فلسطینیوں کی میتیں اپنے پاس رکھی ہوئی ہیں جنہیں 7 اکتوبر کی جنگ کے بعد سے اسرائیلی افواج نے قتل کیا تھا، ان میں حماس جنگجوؤں کی میتیں بھی شامل ہیں۔