مصری صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا حصول صرف 2 ریاستی سے ہی ممکن ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا کہ فلسطینیوں اور اسرائیلی عوام کے لیے امن سے رہنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اب 2 ریاستی حل کی جانب بڑھا جائے۔
مصری صدر نے کہا کہ ان کا ملک غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے بھی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک بطور شراکت دار اپنا کام جاری رکھے گا۔
مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں غزہ میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عبدالفتح السیسی نے امریکی صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’مجھے یقین تھا جناب صدر صرف آپ واحد شخص ہیں جو مشرق وسطیٰ میں امن لاسکتے ہیں۔‘
مصری صدر نے مزید کہا، ’مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول کے لیے یہ آخری موقع ہے اور فلسطینیوں کو بھی حق حاصل ہے کہ ان کا اپنا ملک ہو۔‘