• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت بقابلہ ویسٹ انڈیز کے دوران لڑکی کا لڑکے پر تشدد، ویڈیو وائرل

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کھیلا گیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز میچ دیکھنے آئے شائقین میں موجود ایک جوڑا لائم لائٹ لے اُڑا، جس کے ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والے اس میچ میں ایک جانب منفرد آن فیلڈ ریکارڈ قائم ہوا، جس میں بھارت نے 134.2 اوورز کھیلنے کے باوجود ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘رن نہیں بنایا جبکہ ویسٹ انڈین بولرز نے بھی نو بال نہیں کروائی۔

وہیں میچ کے دوران آف فیلڈ پیش آنے والا واقعہ خاص توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک لڑکی ساتھ بیٹھے ایک لڑکے کو تھپڑ مار رہی ہے اور پھر اس کی گردن پکڑلیتی ہے اور پھر دونوں ہنسنے لگتے ہیں۔

یہ واقعہ ٹی وی پر اس وقت براہ راست دیکھا گیا جب ویسٹ انڈیز کا اسکور 293/4 اور روسٹن چیس اور ٹیون املاچ پیچ پر موجود تھے۔ کیمرہ مین نے بھی اس موقع پر اسٹینڈ میں موجود لڑکے اور لڑکی کا جھگڑا مکمل نشر کیا۔

جوں ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی صارفین مذکورہ لڑکے اور لڑکی کی شناخت کے حوالے سے سوال کرنے لگے۔ یہ لڑکا اور لڑکی، بہن بھائی ہیں، دوست ہیں یا پھر میاں بیوی فی الحال واضح نہیں ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید