ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔
وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کی نئی قیمت 162روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہو گا۔