ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ سرکاری افسران کے ہمراہ سائیکل چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مناظر گزشتہ روز صوبہ اصفہان کے ہیں، جہاں صدر مسعود پزشکیان نے متعدد سرکاری عہدیداروں کے ساتھ سائیکل سواری میں حصہ لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر خوشگوار موڈ میں سائیکل چلا رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ سیکیورٹی اہلکار اور دیگر افسران بھی سائیکلوں پر ان کے آس پاس موجود ہیں اور انہیں گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ صدر کا یہ اقدام صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیغام ہے، صارفین کی بڑی تعداد نے ایرانی صدر کے اس عمل کو بھی سراہا۔