یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کر کے ان سے گفتگو کی اور ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف واضح طور پر ای یو کی جانب سے مذمت کی۔
اس حوالے سے برسلز سے جاری کردہ پیغام میں کایا کالس نے نے کہا کہ میں نے پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو فون کیا کہ دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کی واضح مذمت کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے ساتھ جھڑپیں دونوں طرف سے جانیں لے رہی ہیں اور خطے کو نئے عدم استحکام کی طرف دھکیلے جانے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید پیغام دیا کہ یہ ضروری ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کی جائے اور تمام فریقین تناؤ کم کریں۔