پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 593 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 67 ہزار 679 پر آگیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 67 ہزار 386 رہی جبکہ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 717 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہوکر 280 روپے 41 پیسے ہے۔