بلوچستان کے شہر خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او خاران محمد قاسم شہید ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ خاران میں کوئٹہ روڈ پر اسپتال کے سامنے ایس ایچ او خاران سٹی محمد قاسم ناکہ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ایس ایچ او خاران سٹی محمد قاسم پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے ایس ایچ او موقع پر شہید ہو گئے، تاہم دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
مقتول ایس ایچ او کی میت سول اسپتال خاران منتقل کر دی گئی ہے، پولیس اور ایف سی نے شہر کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔