• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین PCB کا پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ 

اُنہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے رہیں، مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مستقل مزاجی اور اتحاد کے ذریعے مزید کامرانیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا پل ہے، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کرکٹ کی درخشاں روایات کی پاسداری جاری رکھے گی۔ 

عشائیہ میں عثمان واہلہ، عاقب جاوید اور آئی جی اسلام آباد علی ناصر بھی شریک ہوئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید