اسلام آباد(نیوزرپورٹر/ایجنسیاں)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کاکہنا ہے کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی‘پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا‘ اس کے لیے کسی کو بتانے یا اجازت لینے کی ضرورت نہیں‘ ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ ایک دن افغان عوام آزاد ہو جائیں گے اور ان پر ایک حقیقی نمائندہ حکومت ہوگی ‘ افغانستان میں رجیم کی تبدیلی کا فیصلہ وہاں کے عوام کا حق ہے اسلام آباد کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت خود دہشتگردی اور سرحد پار قتل و غارت گری میں ملوث رہا ہے۔