• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کیلئے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026ء تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلاجائے گ— فائل فوٹو
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ 2026ء تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلاجائے گ— فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی، متحدہ عرب امارات نے بھی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایشیاء پیسیفک ریجنل فائنل سے متحدہ عرب امارات نے بھی میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا، اس طرح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تمام 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہو گئی۔

میزبان کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان اور امریکا کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں مقابلہ کریں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید