بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ مہدی حسن میراز ٹیم کی قیادت کریں گے۔
محمد نعیم اور ناہید رانا کو اسکواڈ سے ڈراپ کر کے سومیا سرکار اور ماہدالاسلام کو شامل کیا گیا ہے۔
لٹن داس انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچز 18، 21 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔