• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

وائٹ بال سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونی تھی، جو اب 21 اکتوبر سے شروع ہو گی—فائل فوٹو
وائٹ بال سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونی تھی، جو اب 21 اکتوبر سے شروع ہو گی—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے ساتھ وائٹ بال سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

راولپنڈی میں 1 اور لاہور میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے جبکہ فیصل آباد میں 3 ون ڈے میچز ہوں گے۔

راولپنڈی میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے ہے جبکہ پریمیئم 700 اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600 روپے ہے۔

پی سی بی گیلری 1500، پلاٹینئم باکس پر سیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

لاہور میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنرل انکلوژرز کی قیمت 400 روپے مقرر ہے، قذافی اسٹیڈیم میں فرسٹ کلاس 600، پریمیئم 700 اور وی آئی پی ٹکٹ 800 روپے مقرر ہے۔

وی آئی پی فار اینڈ 1500، وی آئی پی نیو پویلین ٹکٹ کی قیمت 2000 اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ قیمت 2500 روپے مقرر ہے۔

وائٹ بال سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونی تھی، جو اب 21 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

پنڈی ٹیسٹ کے بعض انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت کی وجہ سے تاریخ میں رد و بدل ہوا ہے۔

فیصل آباد میں 3 ون ڈے میچز کےٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے، اقبال اسٹیڈیم میں وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت 600 روپے، وی آئی پی گراؤنڈ فلور کی قیمت 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو پنڈی اسٹیڈیم، دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔

3 ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید