ویمنز ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت ٹاکرے کو صرف میدان میں موجود شائقین نے ہی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف کونوں میں موجود دیگر کئی شائقین نے بھی شوق سے دیکھا اور ریٹنگ کے ریکارڈ توڑ دیے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستان اور بھارت کا یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لیگ میچ بھی بن گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کے دوران 5 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ نے ڈیجیٹل ویورز کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا جبکہ یہ میچ ٹی وی پر سب سے زیادہ دیکھا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق اس میچ کو 2 کروڑ 84 لاکھ افراد نے ڈیجٹلی رسائی حاصل کی اور کل 1.87 بلین منٹ واچ ٹائم کے ساتھ یہ مقابلہ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔
آئی سی سی نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ورلڈ کپ لیگ مرحلے کے پہلے ہاف نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹی وی دونوں پر ریکارڈ توڑ ناظرین حاصل کیے.
پاکستان اور بھارت کا یہ مقابلہ سب سے زیادہ ٹی آر پی کے ساتھ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لیگ میچ بھی بن گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے 11 میچز، بشمول سری لنکا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کے میچز، دیکھنے والوں کی تعداد 72 ملین تک پہنچ گئی، جو پچھلے ٹورنامنٹ سے 166 فیصد زیادہ ہے جبکہ دیکھنے کے منٹوں میں کل 6.3 بلین منٹ کے ساتھ 327 فیصد تک اضافہ ہوا۔