• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوحہ: پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل


قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک افغان مذاکرات کا اگلا دور کل صبح دوحہ ہی میں ہو گا۔

مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللّٰہ بن محمد الخلیفہ کر رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ افغانستان کی طرف سے وزیرِ دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی حکام بھی وزیرِ دفاع کی معاونت کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان انٹیلی جنس چیف بھی افغان وفد میں شامل ہیں۔

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے دہشت گرد گروپوں کی دراندازی کے یک نکاتی ایجنڈے پر بات کر رہا ہے۔

سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان وفد پر کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید