• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: انسٹاگرام پر محبت کے بعد شادی، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

بھارت:  انسٹاگرام پر محبت کے بعد شادی، شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے اور اسے حادثاتی موت قرار دینے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 32 سالہ ملزم کا تعلق ضلع وجے نگر سے ہے، جس نے صرف 9 ماہ قبل انسٹاگرام پر دوستی کے بعد مقتولہ سے شادی کی تھی۔

خاتون بیوہ تھی اور اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی تھی، 15 اکتوبر کی شام فلیٹ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئی۔

ابتداء میں شوہر نے بتایا کہ بیوی پانی گرم کرنے والے ہیٹر سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہوئی ہے، تاہم پولیس کو شک اس وقت ہوا جب مقتولہ کی بیٹی نے انکشاف کیا کہ والدین کے درمیان ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا اور واپسی پر اس نے دیکھا کہ باتھ روم کا دروازہ باہر سے بند تھا۔

مقتولہ کی بہن کی شکایت پر پولیس نے 16 اکتوبر کو مقدمہ درج کر کے اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔

دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے غصے میں آ کر بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل اسے کر دیا اور بعد میں واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی۔

ملزم کو 17 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

پولیس نے خاتون کے قتل کی مزید پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید