• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا 10 سالہ معاہدہ اور جوہری پروگرام پر عائد پابندیاں ختم

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران کے جوہری پروگرام پر عائد پابندیاں ختم ہو گئیں، تہران نے عالمی طاقتوں سے 10 سالہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے اعلان میں کہا ہے کہ جوہر ی معاہدہ ختم ہوتے ہی پروگرام پر عائد پابندیوں کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ معاہدے کے خاتمے کے بعد تہران سفارت کاری کے لیے پُرعزم ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا سمیت 6 ممالک سے 10 سالہ معاہدہ 2015ء میں کیا تھا۔

میڈیار پورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ پلان آف ایکشن معاہدے میں ایران، امریکا، برطانیہ، چین، روس، فرانس اور جرمنی شامل تھے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 10 سالہ معاہدے کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر رضا مند ہو گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت ایران پر عائد بین الاقوامی اقتصادی پابندیاں ختم کر دی گئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید