 
                
                 
لت……
پہلے میری بیوی بہت باتونی تھی،
ڈوڈو نے ڈرامائی انداز میں بتایا۔
کوئی انوکھی بات نہیں۔
سب کی بیویاں ہوتی ہیں، میں نے منہ بنایا۔
وہ علی الصبح بولنا شروع کرتی تھی
اور کم از کم میرے سونے تک چپ نہیں ہوتی تھی۔
اس کے بعد بھی بولتی رہتی ہو تو مجھے پتا نہیں،
ڈوڈو نے کان رگڑا۔
’تھی‘کیا مطلب؟
کیا اب بھابھی نے بولنا کم کردیا ہے؟
میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے آنکھیں مٹکائیں،
میں نے ایک نیا اسمارٹ فون خریدا
اور ٹک ٹاک ڈال کر بیوی کو لت لگادی۔
اب دن بھر خاموشی سے اسکرولنگ کرتی رہتی ہے۔