اماراتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملکی دفاعی نظام نے آج 15 بیلسٹک میزائل اور 119 ڈرونز کو روکا ہے۔
وزارت دفاع کے اعلامیے کے مطابق دفاعی نظام آج مجموعی طور پر 16 بیلسٹک میزائلوں کو نمٹایا ہے، ان میں سے 15 کو روک کر تباہ کیا جبکہ ایک سمندر میں گر گیا۔
وزارت دفاع کے مطابق یو اے ای نے مجموعی طور 1 ہزار 305 ایرانی ڈرونز کا سامنا کیا، جن میں 1229 ڈورنز کو روکا گیا جبکہ 76 اماراتی سر زمین پر گرے۔
وزارت دفاع کے مطابق عرب امارات کی طرف آنے والے 8 کروز میزائلوں کو بھی تباہ کیا ہے۔
وزارت دفاع کے مطابق ایران کی طرف سے کیے گئے حملوں میں پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔