• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس کے میوزیم سے فلمی انداز میں تاریخی زیورات چوری

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلمی انداز میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں آج صبح چوروں نے لیور میوزیم کی گیلری ڈی اپولون (Galerie d’Apollon) میں داخل ہوکر فرنچ کراؤن جیولری کے ایک حصّے میں نمائش کے لیے رکھے گئے زیورات چرا لیے۔

چوروں نے ٹرک پر نصب کرین یا لفٹ استعمال کر کے اوپری سطح سے ایک کھڑکی توڑی اور چند منٹوں میں نمائش میں رکھے گئے قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ 

واردات میں تاریخی ورثے کے حامل زیورات چرائے گئے ہیں، جن میں نپولین اور ایمپریس یوژینی کے تاج اور دیگر اشیاء شامل ہو سکتی ہیں۔ 

ڈکیتی کی یہ واردات اس قدر منظم اور تیز رفتاری سے کی گئی  کہ صرف 7 منٹ میں ڈاکو اسے انجام دے کر فرار بھی ہو گئے۔ 

چرائے گئے زیورات میں سے ایک زیور میوزیم کے باہر سے خراب حالت میں ملا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ فرار ہوتے وقت کچھ چرایا گیا سامان باہر پھینک دیا گیا تھا۔

میوزیم عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور جائے واردات سے تفتیش کے لیے ثبوت جمع کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب واردات کا پتہ چلتے ہی فرانسیسی وزراء وزیرِ ثقافت اور وزیرِ داخلہ موقع پر پہنچے اور صورتِ حال کا جائزہ لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید