پاکستان کے اشعب عرفان نے کیریئر کا پہلا پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستانی اسکواش پلیئر وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں سرخرو ہوئے۔
31,250 ڈالرز انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں اشعب نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شکست دی۔
سیڈ نمبر 4 اشعب عرفان نے سیم ٹوڈ کے خلاف تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستانی پلیئر نے 43 منٹ جاری میچ گیارہ ۔ نو، گیارہ ۔ ایک اور گیارہ ۔ پانچ سے جیتا۔