• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ: پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

پرتھ میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔

بارش کی وجہ سے میچ 26،26 اوورز تک محدود کیا گیا، مہمان ٹیم 9 وکٹ پر 136 رنز ہی بنا سکی۔

بھارت کی طرف سے میچ میں روہت شرما چلے نہ ہی ویرات کوہلی نے شاندار باری کھیلی اور کپتان شبمن گل بھی خاص پرفارمنس نہ دے سکے۔

کے ایل راہول 38 اور اکثر پٹیل 31 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ نتیش کمار ریڈی 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ، مچل اوون اور میتھیو کوہنیمین نے دو دو وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کو جیت کےلیے 26 اوورز میں 131 رنز کا ہدف ملا، جو اُس نے 21 اعشاریہ 1 اوورز میں 3 وکٹ پر باآسانی حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، اکثر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں آسٹریلیا نے 3 ایک روزہ میچوں کی سریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید