پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ لاہور کے میچ سے مختلف نہیں ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں عبداللّٰہ شفیق نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ لاہور کے مقابلے میں سلو ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران کیچز ڈراپ ہونا کھیل کا حصہ ہے، اسپن پچز بیٹرز کےلیے چیلنج ہوتی ہیں، اس کےلیے نیٹ پر محنت کی ہے۔
اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ جتنی بیٹنگ کی جائے اتنا پچ کا اندازہ ہوتاہے، جب بھی موقع ملتا ہے سینئرز سے کرکٹ پر بات ہوتی ہے۔
عبداللّٰہ شفیق نے یہ بھی کہا کہ میچ جیتنے کے باوجود ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی خامیوں پر بات کرتے ہیں، ٹاس کے معاملے میں دونوں ٹیسٹ میچوں میں خوش قسمت رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمینس کے دوران شان مسعود اور بابر اعظم سے کرکٹ پر بات کی، دونوں سینئر کھلاڑیوں نے کیمپ کے دوران کافی ٹپس دیں۔