• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جارہا، مصطفیٰ نواز کھوکھر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات بتاتے ہیں کہ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا جارہا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تحریک تحفظ آئین کے نام سے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کی درخواست آئی۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم حیران ہوگئے کہ اتحاد تو پہلے سے موجود ہے، یہ درخواست کس نے دے دی؟ سماعت کے دوران تینوں درخواست گزاروں نے درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سماعت میں ہی تینوں نے اپنی درخواست واپس لینے کی ایک اور درخواست جمع کرا دی۔

قومی خبریں سے مزید