بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں۔
علیمہ خان بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچیں، اس سے قبل پولیس نے انہیں گورکھپور ناکے پر روک دیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ 7 اپریل سے ملاقات مکمل طور پر بند ہے، یہ غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوئی قانون نہیں توڑ رہے، یہ روزانہ قانون توڑتے ہیں لیکن ان کیلئے کوئی سزا نہیں ہے۔
علیمہ خان نے یہ بھی کہا کہ جب بھی بانی کا پیغام لے کر آتے ہیں، ہمارے لئے سزا ہے، روز ہمارے وارنٹ گرفتاری نکل رہے ہیں۔