• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

شاہ غلام قادر، فائل فوٹو
شاہ غلام قادر، فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔

ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اس کو پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اُس کا جمہوری حق ہے۔

قومی خبریں سے مزید