• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بحال کر دیا

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

 بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ دورۂ بھارت کے بعد کیا گیا جس میں طے پایا تھا کہ بھارت اپنے تکنیکی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دے گا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کابل میں اپنے مشن کے سربراہ کو چارج ڈی افیرز (chargé d’affaires) مقرر کرے گا اور بعدازاں سفیر تعینات کرے گا جبکہ طالبان حکومت نومبر تک اپنے دو سفارت کار نئی دلی بھیجے گی جو افغان سفارتخانے سے کام کریں گے۔

بھارت نے تاحال طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

بھارت نے اگست 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا تاہم جون 2022ء میں سیکیورٹی یقین دہانیوں کے بعد کابل میں ایک تکنیکی مشن فعال کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید