• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کر گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی پری انتقال کر گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عامر جمال نے یہ افسوس ناک خبر نومولود کا ہاتھ تھامے ایک تصویر کے ساتھ شیئر کی۔

انہوں نے اپنے جاری پیغام میں لکھا کہ اللّٰہ کی جانب سے اللّٰہ کی طرف تک، میری ننھی پری میں آپ کو زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا۔

انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بابا آپ کو یاد کریں گے، اللّٰہ آپ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے فی الحال بیٹی کی اچانک موت کے حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کیں کہ اس کی موت کب اور کیسے ہوئی۔

دوسری جانب کرکٹر کے ٹوئٹ پر مداحوں سمیت اسپورٹس شخصیات بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے والدین کے لیے صبر کی دعا کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید