• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کےالیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی سے بجلی صارفین پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں: مونس علوی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی سے بجلی صارفین پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

کے الیکٹرک کے نظرثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف پر اپنے بیان میں مونس علوی نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جون میں ٹیرف مشاورت، تحقیق، جانچ پڑتال اور اعداد شمار کی تصدیق کے بعد جاری کیا تھا، ڈھائی سال غور کر کے جاری ملٹی ایئر ٹیرف کو محض چند ماہ میں یکسر بدل دیا گیا۔

مونس علوی کا کہنا ہے کہ نظرثانی ٹیرف کی روشنی میں جائزہ لے رہی ہیں کہ آپریشنز کیسے جاری رکھا جائے، کے الیکٹرک انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ صارفین کو متاثر نہ کیا جائے۔

کےالیکٹرک کے چیف ایگزیکیٹو نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ صارفین متاثر نہ ہوں لیکن کسی حد تک اثرات ان پر پڑیں گے، کے الیکٹرک انتظامیہ نے کٹوتی کے بعد نظرثانی شدہ ٹیرف سےبورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید