• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف بارے حالیہ فیصلہ اہم سنگ میل

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ترجمان پاور ڈویژن نے نیپرا کے ملٹی ائیر ٹیرف کے فیصلہ پرجائزے کو پورے ملک اور خاص طور پر کراچی کے عوام کیلیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ترجمان کے مطابق تمام کمپنیاں  شفافیت کے ایک جیسے اصولوں کے تحت ریگولیٹ ہوں گی، پاور ڈویژن اس جائزے کو وقت پر فائیل کرنے اور میرٹ پر مبنی نکات نیپرا کے سامنے رکھنے پر فخر محسوس کر رہا ہے ترجمان کے مطابق کچھ حلقے نیپرا کے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) کے جائزے کوگمرا کن طور پر پیش کر رہے ہیں اور ایک ریگولیٹری اصلاح کو ایک مالیاتی چال یا صارف پر بوجھ کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق حقیقت میں، اتھارٹی کے فیصلے مکمل طور پر مساوات، استحکام اور شعبے کے استحکام کے اصولوں کی روشنی میں ہوئے ہیں۔یہ جائزہ کے الیکٹرک کے ٹیرف فریم ورک کو دوسری ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے فریم ورک کے مطابق لانے کے لیے کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید