• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7.60 روپے فی یونٹ کمی نے سنگین نتائج پیدا کردیئے، کے الیکٹرک

اسلام آباد( اسرار خان ) کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) نے منگل کے روز کہا کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حالیہ فیصلے نے کمپنی کے مالی استحکام اور متعلقہ فریقین بشمول صارفین کے لیے سنگین نتائج پیدا کر دیے ہیں، کیونکہ نیپرا نے اپنے سابقہ فیصلوں میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں۔کے الیکٹرک کے ایک عہدیدار کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اثرات گرڈ اور صارفین کو محسوس ہوں گے۔پیر کو نیپرا نے کے الیکٹرک کے اوسط ٹیرف میں 7 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کر دی — یعنی 39.97روپے سے گھٹا کر 32.37 روپے فی کلو واٹ آور کر دیا۔ یہ فیصلہ پاور ڈویژن کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) 2024–30 کے تحت خریدی جانے والی بجلی کی قیمت اور دیگر اجزاء میں تبدیلی کی گئی ہے۔اس سے قبل، مئی 2025 میں نیپرا نے 6.15 روپے فی یونٹ اضافہ (یعنی 18.18 فیصد) منظور کیا تھا، جس سے کے الیکٹرک کا اوسط نرخ 39.97 روپے فی یونٹ مقرر ہوا تھا۔اب ریگولیٹر نے نہ صرف وہ اضافہ واپس لے لیا بلکہ اضافی 1.45 روپے فی یونٹ کی مزید کمی بھی کر دی — یوں کل کمی 7.6 روپے فی یونٹ ہو گئی۔ایک اعلیٰ ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ ٹیرف میں ہر ایک روپے کی کمی کمپنی کے لیے تقریباً 15ارب روپے کے سالانہ نقصان کے مترادف ہے۔
اہم خبریں سے مزید