• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی روس پر نئی پابندیاں، روس اور چین کا سخت ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی جانب سے روس پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں پر روس اور چین نے شدید ردعمل دیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کی تیل پر نئی پابندیاں یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ روس امریکا کی جانب سے تیل کی نئی پابندیوں سے محفوظ ہے، روس مغربی پابندیوں کے خلاف ایک مضبوط دفاع قائم کر چکا ہے اور اب اپنی توانائی و اقتصادی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کے لیے پُراعتماد ہے۔

علاوہ ازیں سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے امریکا کو روس کا ’کھلا دشمن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڈاپیسٹ ملاقات کی منسوخی اور نئی پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا جنگی راستے پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف کیے گئے فیصلے دراصل جنگی کارروائیاں ہیں اور اب ٹرمپ نے خود کو مکمل طور پر پاگل یورپ کے ساتھ جوڑ لیا ہے۔

 دوسری جانب چینی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ چین یک طرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ایسے اقدامات سے ناصرف عالمی استحکام متاثر ہوتا ہے بلکہ یوکرین تنازع کے حل کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید