ملک میں جمادی الاوّل 1447ھ کا چاند نظر آگیا۔ 24 اکتوبر کو یکم جمادی الاؤل ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا۔
خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟
کراچی کے اولڈ سٹی ایریا سے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم حیدر علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
سینئر صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایمان مزاری اور اُن کے شوہر کے خلاف مقدمے کی بنیاد سیاسی قرار دے دی۔
امریکی بینک نے 1.25 ارب ڈالرز کی فنانسنگ کی منظوری دیدی، پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ اس فنانسنگ سے ریکوڈک میں کان کنی اور معدنیات کو سپورٹ کیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) سے 40 ارب ڈالرز سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
پولیس کے مطابق ریٹائرڈ ایس پی راحت زیدی کی موت گولی لگنے سے ہوئی۔ واقعے کے وقت گھر میں کوئی اور موجود نہیں تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، انتشار اور فساد نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گُل کر دیا۔
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختون خوا میں نشپا بلاک کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہونے کی نوید سنا دی۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے ک ہم متحد ہیں نہیں ڈریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائے گا ، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو دائرے میں رکھیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر واقعے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے صوبیہ شاہد ایوان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر لے آئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باپ اور بیٹے نے تینوں خواتین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، اعتراف جرم کے بعد دونوں باپ بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان نے قتل کی وجوہات معاشی تنگی بتائی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔