وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سیاسی بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی کی قانون آئین و اجازت نہیں دیتا۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن افراد پر مقدمات درج ہیں وہ عدالت میں ان کا سامنا کریں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جو بات 2021ء میں درست تھی وہی ریفرنس اس حکومت نے دائر کیا ہے، یہی چیزیں جب 2021ء میں ہوئیں تو اس وقت حکومت نے پابندی لگائی۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی گھومتے پھرتے آئے تو دیر ہو گئی اس لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہو سکی، وزیرِ اعلیٰ کے پی کل وقت پر جائیں تو ملاقات ہو جائے گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جیل میں ملاقات کا وقت دن 2 سے 5 بجے تک ہے، یہ 5 کے بعد کیوں گئے؟ یہ ہر گلی، ہر محلے، ہر قصبے میں جائیں، جلسے کریں، پھر 6 ماہ یا سال بعد واپس آئیں۔