• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشنا شاہ کے ویانا میں سیر سپاٹے، بولڈ لباس پہنا مہنگا پڑگیا

— تصاویربشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویربشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز اندسٹری کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ ان دنوں اپنے شوہر اور گالفر حمزہ امین کے ہمراہ اپنے سسرال یعنی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں موسمِ خزاں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ اپنے سیر سپاٹوں کی تصاویر شیر کرکے ایک بار پھر پھنس گئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر 14 تصاویر پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کی جن میں کھیل کے میدان، کھانے پینے سمیت شارٹ اسکرٹ و بولڈ لباس کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

اداکارہ کو ان کے بولڈ انداز میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین نے ناصرف لباس کے سبب بلکہ ان کی ٹانگوں کی وجہ سے بھی ٹرول کر ڈالا۔

ایک صارف نے اشنا شاہ کو ٹرول کرتے ہوئے ان کا موازنہ بابر اعظم سے کردیا اور کہا کہ اتنی پتلی ٹانگیں! بابر اعظم کی بھی اتنی پتلی ٹانگیں نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اشنا شاہ کو ان کے لباس کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل انہیں اپنے عروسی جوڑے کے انتخاب پر بھی شدید ٹرولنگ کا سامنا رہا، جس پر انہیں سوشل میڈیا سے بریک لینا پڑا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید