شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے کی تعمیر کیلئے زمینوں کی ایکوائزیشن کا پیپر ورک مکمل کرلیا گیا ہے محکمہ مال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موٹروے کی تعمیر کیلئے ضلع شیخوپورہ کی دو تحصیلوں فیروزوالا اور مریدکے میں مجموعی طور پر 11171کنال ایک مرلہ اراضی ایکوائر کی جائے گی جس کے مالکان کو زمینوں کی قیمت ادا کرنے کیلئے این ایچ اے سے 3ارب 51کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔