ماہرین ……
کل میں نے ایک نوجوان کو دیکھا جو ایک ہاتھ سے ہینڈل تھامے موٹرسائیکل چلارہا تھا۔
پنکچر شاپ کے ملازم کو دیکھا جو ایک ہاتھ سے پنکچر لگارہا تھا۔
ایک مالشیے کو دیکھا جو ایک ہاتھ سے مالش کررہا تھا۔
ایک خاتون کو دیکھا جو ایک ہاتھ سے آٹا گوندھ رہی تھیں۔
ایک لڑکی کو دیکھا جو ایک ہاتھ سے بٹن ٹانک رہی تھی۔
ایک باکسر کو دیکھا جو ایک ہاتھ پر دستانہ پہن کر پنچنگ بیگ پر مکے برسارہا تھا۔
ایک موسیقار کو دیکھا جو ایک ہاتھ سے پیانو بجارہا تھا۔
ان سب کے دوسرے ہاتھ میں فون تھا۔