پاکستان کسٹمز کی فٹبال ٹیم نے بحالی کے بعد کھیلے چیلنچ میچ میں سندھ پولیس کی ٹیم کو 2-3 سے شکست دے دی۔
کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیلنچ فٹبال میچ میں پاکستان کسٹمز نے پہلے برتری حاصل کی۔ سندھ پولیس نے ایک کامیاب جوابی حملہ میں اسکور لیول کیا۔
دوسرے ہاف میں کسٹمز نے مزید دو اور سندھ پولیس ایک گول کر سکی۔
ڈائریکٹر پاکستان کسٹمز اسپورٹس شہباز احمد اور کسٹمز ایسوسی ایشن کراچی کے افسران نے فاتح ثیم کو وننگ ٹرافی دی۔
اس موقع پر شہباز احمد نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کسٹمز نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب ہم ایک بار پھر ایکشن میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارہ ادارہ نئے جذبے سے کھیلوں کی سرگرمیوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔