قومی ایئرلائن نے برطانیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن 5 سال کے بعد بحال کر دیا۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے 5 سال 3 ماہ کے طویل وقفے کے بعد پہلی پرواز روانہ ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد سے برطانوی شہر مانچسٹر کے لیے اڑان بھری۔
ان کا کہنا ہے کہ پرواز 5 گھنٹے کے براہ راست سفر کے بعد شام 5 بجے مانچسٹر میں لینڈ کرے گی۔ مانچسٹر ایئرپورٹ پر بھی پہلی پرواز پہنچنے پر خصوصی تقریب ہوگی۔
اس سے قبل قومی ایئر لائن کی پروازوں کی بحالی سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر، پاکستان کے سیکریٹری دفاع اور دیگرحکام شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ جولائی 2020 میں جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث قومی ایئر لائن پر پابندی لگی تھی۔