• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر میناتو سٹی سیئکے آئی کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد پاک جاپان دوستی کی خوبصورت مثال

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی کی پاکستانی نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات—
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی کی پاکستانی نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات—

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی میناتو سٹی کی میئر سیئکے آئی (Seike Ai) نے پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید سے ملاقات کی اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد دی ہے۔

ملاقات کے دوران میئر سیئکے آئی نے کہا کہ جاپان اور پاکستان دو ایسے دوست ممالک ہیں جو قدرتی آفات کے دوران ایک دوسرے کے دکھ درد کو باخوبی سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جاپانی عوام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ گہری ہمدردی رکھتے ہیں اور یہ عطیہ اسی جذبۂ انسانیت اور دوستی کی علامت ہے۔

پاکستانی سفیر عبدالحمید نے میناتو سٹی کی میئر اور جاپانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام نے ماضی میں زلزلوں، سونامی اور دیگر قدرتی آفات میں ایک دوسرے کی مدد کر کے انسانیت، تعاون اور باہمی احترام کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

سفارتِ پاکستان، ٹوکیو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میئر سیئکے آئی کا یہ اقدام جاپان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط بناتا ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کر کے ثابت کیا ہے کہ حقیقی دوستی سرحدوں سے بالاتر ہوتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید