ایشین یوتھ گیمز والی بال میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹاپ 8 کلاسیفکیشن راؤنڈ کے دوسرے میچ میں سعودی عرب کو شکست دے دی۔
ایونٹ میں سعودی عرب کے خلاف میچ میں پاکستانی یوتھ ٹیم نے 3-1 سے کامیابی اپنے نام کی ہے، جیت کا اسکور 25-16, 25-21, 23-25 اور 26-24 رہا۔
پاکستان والی بال ٹیم کے خضر حیات، یحیجی اور محمد انس نے شاندار کھیل پیش کیا۔
پاکستان والی بال ٹیم ایونٹ میں اپنا کوارٹر فائنل میچ اتوار کو کھیلے گی۔